• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی زرعی ادویات تیار کرنے کا الزام 13افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعلی زرعی ادویات تیار کرنے کے الزام میں13افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق ممتازآباد پولیس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد حسین نے بتایا کہ دوران چیکنگ بستی بوٹے والا سے ملزمان صداقت علی ، محمد علی ، حاجی الطاف وغیرہ نے جعلی زرعی ادویات فیکٹری بنائی ہوئی تھی اور رجسٹرڈ کمپنی کے جعلی لیبل تیار کرکے پیسٹی سائیڈ ادویات پیک کرکے سپلائی کررہے تھے جبکہ شاہ شمس پولیس کو بھی بتایا کہ ڈیرہ محمدی میں ملزمان خالد خان ، عبدالرشید، عبدالجبار جعلی ادویات تیار کرکے سپلائی کررہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرکی مدعیت میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین