• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لبنان کے دارالحکومت میں واقع شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

آتشزدگی کا واقعہ بیروت میں واقع شاپنگ سینٹر میں پیش آیا جسے برطانوی آکیٹیکٹر زاہا حدید نے بنایا تھا۔

یاد ہے کہ چند دنوں میں یہ دوسرا جبکہ اگست سے اب تک کا تیسرا واقعہ ہے، شہریوں نے جب دھوئیں کے کالے بادل دیکھے تو وہ ایک بار پھر خوفزدہ ہوگئے۔

آگ لگنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسس بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پہنچیں، رضاکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اُس نے تقریباً عمارت کو متاثر کردیا ہے۔

تازہ ترین