• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت اور اہلیہ کی زندگی سے بھرپور تصویر

موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سنجے دت کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔

مانیتا دت کی جانب سےانسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی تصویر میں سنجے دت ’وکٹری فنگرز‘ سے جیت کا اشارہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

سنجے دت کی اہلیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کو جنم دیں۔‘

بھارتی اداکار کی اہلیہ کی جانب سےجاری کیے جانے والے اس پیغام کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سنجے دت کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے جبکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تصویر پُرانی ہے یا پھر حال ہی میں لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا

اِس کے علاوہ مانیتا دت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں چائے کے کپ کی تصویر بھی شیئر کی جس پر اُن کے شوہر سنجے دت کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

اہلیہ سنجے دت نے اپنی اس انسٹاگرام اسٹوری میں اظہارِ محبت والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اِس سےقبل سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ سبز اور سفید رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں موجود پرس بھی سبز رنگ کا تھا۔


سنجے دت کی اہلیہ نےاپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئےخوف سے لڑنے کے لیے ایک معنی خیز پیغام بھی لکھا تھا تاکہ اس مشکل گھڑی میں اداکار کے مداحوں کو بھی ہمت مل سکے۔

مانیتا دت نے لکھا تھا کہ ’خوف کے دو معنی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ آپ سب کچھ بھول کر آگے بڑھ جائیں یا پھر ہر چیز کا سامنا کریں۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ نے کس کا انتخاب کرنا ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا۔

تازہ ترین