• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 104 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 39 ہزار 279 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 72 لاکھ 48 ہزار 369 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 917 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 15 لاکھ 46 ہزار 456 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 197 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 لاکھ 88 ہزار 147 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 19 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 40 لاکھ 68 ہزار 86 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب 38 کروڑ سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 82 ہزار 91 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 20 ہزار 359 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 33 ہزار 207 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 84 ہزار 299 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 785 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 73 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 927 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 38 ہزار 20 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 288 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 590 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 71 ہزار 678 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 76 ہزار 487 ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 641 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 51 ہزار 521 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 4 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 3 ہزار 167 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 852 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 77 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 40 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 983 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 23 ہزار 453 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 7 ہزار 353 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

انڈونیشیا، ماسک نہ پہننے پر قبر کھودنے کی سزا

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی زیادہ

خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں کے 5 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 999 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 95 ہزار 104 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 664 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 228 ہو چکی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 802 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 41 ہزار 56 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 338 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 930 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 214 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 393 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 936 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 571 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین