• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں کے 5 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

حکام کے مطابق اساتذہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ایک ہفتہ قبل کرائے گئے تھے، جن کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائرسکینڈری اسکول نمبر1 صدر سے ہے، کورونا سے متاثرہ اساتذہ طلبا سے نہیں ملے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا پازیٹو آنے والے اساتذہ کے دوربارہ بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر کے اساتذہ کے مرحلہ وار ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت سے بات ہوچکی ہے۔

تازہ ترین