• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ڈیولپمنٹ ٹور گالف ٹورنامنٹ کراچی میں شروع

جناح ڈیولپمنٹ ٹور گالف ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا، پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ذیشان علی کو برتری حاصل ہے، دوسرے نمبر پر بلال خان اور تیسرے پر زبیر حسین ہیں۔

ایئرمین گالف کورس پر تین روزہ ایونٹ میں 130 پروفیشنل اور 19 جونیئر پروفیشنل گالفرز ایکشن میں ہیں، یہ وہ گالفرز ہیں جنہیں بڑے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملتا، ایونٹ میں ٹاپ کے 40 گالفرز شریک نہیں۔

سیکریٹری زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 14 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ذیشان علی 71 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بلال خان دو اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور زبیر حسین 74 کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین