• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار پربیش شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈبنگ اداکار اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پربیش شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے اسٹیج پر ہی گر گئے، انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ پربیش یوٹیوب چینل کے لیے ایک ڈرامہ بنارہے تھے جس میں ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کو موضوع بنایا گیا تھا۔ ڈرامے کے اختتام پر گروپ فوٹو کے لیے تمام اسٹاف اسٹیج پر آیا تو اسی دوران پربیش گر گئے۔ساتھی اداکاروں نے ڈبنگ اسٹار کو اسپتال منقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ساتھی اداکاروں نے بتایا کہ پربیش ڈرامے کی تکمیل پر بہت خوش تھے اور اسٹیج پر گرنے سے قبل انہوں نے اسٹاف سے گلا بری طرح سوکھنے کی شکایت کرتے ہوئے ایک گلاس پانی طلب کیا تھا۔

تازہ ترین