• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے مجرموں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے، اشنا شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نا مور خوبرو اداکارہ اور ماڈل اُشنا شاہ نے مو جودہ حالات پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے کیونکہ جانور بہت اچھے ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پراشنا شاہ نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک سیل کے ساتھ خوشگوار مو ڈ میں نظر آ رہی ہیں۔اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ جانور تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین