کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹرانسپیکشن و انکوائریز وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک بوٹ بیسن کا دورہ، ایک ہفتے میں پارک کو اصل حالت میں بحال اور بچوں کے جھولے اور سلائیڈز کی مرمت کا کام مکمل کرنے کی ہدایت، اپنے دورہ میں وقار مہدی کا پارک کی حالت زار اور صفائی کے ناقص انتظامات اور شام کے وقت مناسب روشنی کا بندوبست نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔