آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گلاسگومیں پاکستان نژاد شہری قتل

گلاسکو (طاہر انعام شیخ) گلاسکو میں ایک پاکستان نژاد شخص کو چاقوکے مسلسل وار کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ 32سالہ عمر صادق سلور برن شاپنگ سینٹر کے قریب بوائیڈسٹون روڈ پر شدید زخمی حالت میں پائے گئےتھے۔ پولیس کے ایک ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم کو دن کوڈیڑھ بجے کے قریب اس واقعہ کی اطلاع ملی ایمرجنسی سروسز فوراً پہنچ گئی اور 32سالہ شخص کو کوئن الزبتھ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گئے۔ اس سلسلے میں پولیس تفتیش جاری ہے۔ اور اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اوراپنی انکوائری میں مصروف ہے۔

یورپ سے سے مزید