• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن میں بھی غیرت مند موجود، پاکستان کا مفاد دیکھتے ہیں ، فروغ نسیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بھی غیرت مند پاکستانی ہیں جو پاکستان کے مفاد کو دیکھتے ہیں۔ ایوان میں حکومت، اپوزیشن ارکان کی تعداد واضح ہو تو گنتی نہیں ہوتی ہے،ہمارے دشمن کسی سے پاک فوج یا فوج کے کسی افسر کیخلاف غلط بات کروادیتے ہیں جس کا کوئی ازالہ نہیں ہے، قانون میں ترمیم ایسی نہیں کہ آپ فوج پر کوئی بات کریں بلکہ ایسی تضحیک جو آرمی ممبرز سے مخصوص ہو اس کیلئے ہے، میں سمجھتا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پاکستان کا برا نہیں چاہیں گی، اپوزیشن کا فیٹف قانون سازی کی مخالفت اور میڈیا میں گمراہ کن باتیں کرنے کا طرزعمل درست نہیں ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکمراں جماعت کو تھوڑی اکثریت حاصل تھی، حکومت کے 200ووٹ تھے تو اپوزیشن کے بھی 190ووٹ تھے،اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں تھا اس لئے بلوں پر گنتی ہوئی، ووٹوں کی گنتی نہیں کروائی جاتی تو پورا پراسس مشکوک ہوجاتا،اپوزیشن میں بھی غیرت مند پاکستانی ہیں جو پاکستان کے مفاد کو دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین