• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھیلاؤ مسجد الاقصیٰ 3 ہفتوں کیلئے بند

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد الاقصیٰ کو کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے بعد آج بند کردیا گیا۔

وقف اتھارٹی کی جانب سے طبی شعبے کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس لیے جمعہ 18 ستمبر سے مسجد کو نمازیوں کیلئے 3 ہفتوں تک بند کردیا گیا ہے،وقف کے ایک رکن کاکہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ شہری اس معاملے کو سمجھیں گے۔

تازہ ترین