• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کو CCPO کی مکمل سپورٹ کرنے کا حکم،وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی

آئی جی کو CCPO کی مکمل سپورٹ کرنے کا حکم،وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی 


لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے دورہ کے دوران اجلاس میں آئی جی پولیس کو سی سی پی او عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان اور دیگر وزراء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او بات کرتے رہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ وہ پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں۔ تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہے۔ عمران خان نے سی سی پی او کو حکم دیا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف اپنی ٹیم تشکیل دیں۔

تازہ ترین