• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ تعلیم وآگہی کے اٹھو بولو پروجیکٹ کے تحت اجلاس

لاہور(جنگ نیوز) ادارہ تعلیم وآگہی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں میٹ اینڈ گریٹ اجلاس ہوا جس میں بلاگرز، وی لاگرز، صحافی اور سوشل. میڈیا پر سرگرم شخصیات نے شرکت کی اجلاس کا مقصد لائف اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن(ایل ایس بی ای) پر تبادلہ خیالات تھا جو تعلیمی اداروں کے کورونا وبا کی وجہ سے سال کا بیشتر حصہ بند رہنے کی وجہ سے بچوں اور نوجوانوں کیلئے بہت اہم موضوع بن چکی ہے. آج کل جب کہ بچوں سے زیادتی، صنفی تشدد اور استحصال کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، حقوق اور اپنے ذاتی دفاع کے بارے میں علم کی اہمیت اور ضرورت میں پہلے سے بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے. ادارہ تعلیم و آگہی کا اٹھو بولو پروجیکٹ انہی اہم موضوعات کے بارے میں نوجوانوں کا علم بڑھانے کیلئے ہے. یہ اجلاس پروجیکٹ کی ایل ایس بی ای کیلئے سوشل میڈیا مہم کا حصہ تھا. اس میں پہلے ایل ایس بی ای کی اہمیت پر ایک مختصر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد موضوع پر عام بحث ہوئی. شرکاء نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین