• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے غیر مقامی کرپٹ افراد کے کنٹرول میں دیدیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پے درپے عمارتوں کے زمین بوس ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سندھ حکومت کے ماتحت وہ ادارہ ہے جو عوام کی اہالیان کراچی کی جان و مال کی قیمت پر سندھ حکومت کیلئے پیسہ کمانے کی مشین بنا ہوا ہے۔آج بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انتظامی معاملات پاکستان کی بااثر سیاسی شخصیات کے فرنٹ مین منظور کاکا بیرون ملک سے چلا رہے ہیں۔ 2013میں وزیراعلی نے ایک میٹروپولیٹن شہر کی کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو صوبے کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ضم کرکہ غیر مقامی کرپٹ افراد کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔ 12سالوں میں پیپلز پارٹی کی ناعاقبت اندیش کرپٹ حکومت نے شہر کے تمام گھروں کو فلیٹوں میں تبدیل ہوگئے، بھاری رشوتوں کے عوض چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تازہ ترین