• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں پرمزید4مقدمات میں فرم جرم عائد

لاہور( نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں پر چار مزید مقدمات میں فرم جرم عائد کر دی۔ بدھ کے دن جماعۃ ةالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کی جانب سے مقدمہ نمبر 18/19، 24/19، 38/19اور 89/19میں چاروں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج 17ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین