آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عالمی کساد بازاری توقعات سے کم رہی ہے، او ای سی ڈی

پیرس (اے ایف پی) تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کساد بازاری توقعات سے کم رہی ہے۔ جس کی وجہ دنیا بھر کے ممالک کی اس حوالے سے کی جانے والی کوششیں ہیں۔ تاہم، او ای سی ڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی بحالی بھی توقعات کے برعکس ہوسکتی ہے۔ او ای سی ڈی کے تخمینے کے مطابق، رواں برس عالمی معیشت میں 4.5 فیصد کمی کا امکان ہے اور 2021 میں یہ 5 فیصد تک آسکتی ہے۔ رواں سال جون میں لگائے گئے او ای سی ڈی تخمینے میں کہا گیا تھا کہ 2020 میں عالمی معیشت میں 6 فیصد تک گراوٹ ہوسکتی ہے جب کہ آئندہ برس 5.2 فیصد تک نمو بحال ہوگی۔ او ای سی ڈی کا کہنا ہے کہ اقتصادی صورت حال اب بھی غیر یقینی ہے کیوں کہ کورونا وائرس اب بھی دنیا کو بری طرح جکڑے ہوئے ہے۔

اہم خبریں سے مزید