• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز ،ہارون یوسف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری، وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نےشہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا دوبارہ تحریری حکم جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کرلی۔ تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے،تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین