راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو عثمان خان نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ک) عمر 17 سال جو گھر سے گئی مگر واپس نہیں آئی، جسکو کوئی نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گیا ۔ تھانہ ویسٹریج کو سجادسرفراز نے بتایاکہ اس کی بیوی (ز)کوکسی نامعلوم شخص نے ورغلاپھسلاکر اغواکرلیا۔تھانہ نصیر آبادکو ر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) کو مسماۃ ص ، آ،ح اورب نے اغواکرلیاہے۔ تھانہ مورگاہ کو م بی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ع) عمر15سال کو کسی نامعلوم شخص نے اغواکرلیا۔ تھانہ واہ کینٹ کو محمد اعظم نے بتایاکہ اس کی بیٹی (س) کون بی بی نے تین ملزموں کے ہمراہ اغواکرلیا۔تھانہ مری کو ط نے بتایا کہ اس کی بیوی (ص) بی بی ، اچانک غائب ہو گئی جس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، اسے کسی نامعلوم شخص نے اغواکر لیا ۔