• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ و ماڈل مایا علی کا سوشل میڈیا پر نیا برائیڈل شوٹ خوب وائرل ہو رہا ہے ۔

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: 2020 سے مایا علی نے کیا سیکھا؟

یہ بھی پڑھیے: مایا علی کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام

مایا علی کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنا ایک نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کی گیا ہے جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، مایا علی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر پر ایک شعر بھی لکھا ہے ۔


مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ایک نہایت خوبصورت شعر لکھتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ اوّل اوّل کی دوستی ہے ابھی ۔۔۔ اِک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی ۔‘

مایا علی کی تصاویر اور اور شعر پر اُن کے مداح ہی نہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔

مایا علی کے برائیڈل شوٹ پر پاکستانی گلوکارہ آئمہ نے کمنٹ میں اُن سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے ایموجیز بنائے ہیں۔

تازہ ترین