• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار آلہ سماعت لگانے پر قوت سماعت سے محروم بچہ خوشی سے جھوم اٹھا


بچوں کی بعض معصوم  حرکات ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں ایسے ہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آنے والے کمسن بچے کی جانب سے دیکھنے میں آیا جوکہ کسی کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔

 یہ بچہ جسکا نام میسن ہے اور یہ قوت سماعت سے محروم ہے اور ہیرنگ ایڈ (کان پر سننے کے لیے لگایا جانے والا آلہ) جب پہلی بار اسکے کان پر نصب کیا گیا اور اسکی والدہ نے  اسے ہائے کہا تو یہ زندگی میں اس نے پہلی بار کسی کی آواز سنی تھی تو وہ بے چینی اور انہماک سے اپنی ماں کی آواز سننے لگا۔

 اور پھر چند سیکنڈ بعد اس نے مسکرا کر اسی لفظ کو دھرایا اس موقع پر اسکے چہرے پر خوشی اور فرحت کا ایک احساس واضح طور پر نظر آرہا تھا۔ 

اس پوری ویڈیو کے دوران بچہ مسلسل مسکرا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتا نظرآیا۔ آخر میں جب بچے سے پوچھا گیا کہ کیا اسے یہ آوازیں سننا اچھا لگا تو اس نے ایک آواز نکال کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 یہ ویڈیو جب سے شیئر کی گئی ہے، وائرل ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں اور ہر کوئی اسے دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

تازہ ترین