بلوچستان کے ضلع سبی میں آنے والے زلزلے نے کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ تاہم کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، سبی، بولان، ہرنائی، مستونگ، دکی اور کوہلو میں جمعرات کی شب نو بج کر 42 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر مغرب میں تھا، صوبے کے کسی بھی علاقے سے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔