• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا متاثرین کی مدد، حکومت پاکستان کی جانب سے دیوان افضال کی خدمات کا اعتراف

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا کے معروف بزنس مین اور مقامی ریسٹورنٹ کے مالک دیوان افضال کی پاکستان میں کورونا متاثرین کی امداد کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس حوالے سے پاک فرینڈز آسٹریا کے نائب چیئرمین الطاف جمال مغل اور پی ایف اے کے نائب صدر وسیم احمد کی جانب سےدیوان افضال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فرینڈز آسٹریا کے چیئرمین حاجی قمر حسین چوہدری، پروفیسر ملک شوکت اعوان، علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، علی شرافت،حاجی رانا محمد ادریس، سید محمود شاہ،ندیم نذیر،حاجی غلام اظہر،مہر عبدالستار،سید غالب شاہ،امجد بھٹی،الحاج محمد اکرم بٹ،محسن بلوچ ،حاجی ملک امین اعوان،اکرم باجوہ،احسان احمد،ملک عمیر اعوان،ملک بلال اعوان ودیگر نے شرکت کی اور دیوان افضال کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ خوش آئند ہے ، دیوان افضال نے پی ایف اے کو عزت سے نوازا اور ہم بہت جلد ان کے اعزاز میں ایک اور پروقار تقریب کا انعقاد کریں گے۔مقررین نے کہا کہ دیوان افضال نے جس محنت اور لگن سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ہمیں اس کورول ماڈل بنانا ہوگا۔ وہ بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور دعائیں لیتے ہیں اوربغیر لالچ کے انسانوں کی خدمت کررہے ہیں اور ساتھ اپنے وطن پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، اللہ پاک انکے کاروبار میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔دیوان افضال نے الطاف جمال مغل اور وسیم احمد کا انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے کہا تھا کہ کوئی بھوکا نہ جائے میں نے ریسٹورنٹ کا کام شروع کرنے سے پہلےسوچا تھا کہ میرے ریسٹورنٹ سے کوئی بھوکا نہ جائے۔آپ لوگوں نے مجھے عزت دی اس کیلئے مشکور ہوں، یہ سب والدین کی دعاؤں اور پاکستان کی بدولت ہے۔میں پی ایف اے کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد باد پیش کرتا ہوں۔اس سے قبل عرفان شاہد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کا آغاز امجد بھٹی کی تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف رانا محمد ادریس نے پیش کی۔ دیوان افضال کو الحاج اکرم بٹ نے پھول اور گفٹ پیش کیا اور عرفان شاہد نے لنز کمیونٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو ڈنر دیا گیا اور تمام حاضرین شرکاء نے کھڑے ہو کر دیوان افضال کو تالیاں بجا کر اخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے احتتام پر الحاج اکرم بٹ نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور دیوان افضال کے کاروبار کے لیے خصوصی دعا کی۔ میزبان تقریب الطاف جمال مغل اور وسیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین