• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 9 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا اعتراف

کراچی میں 9 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا اعتراف 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک سے غیر ملکی کنٹریکٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ چیف فنانشل آفیسر کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ نظام میں خرابی نہیں ہے لیکن نیپرا کے الیکٹرک کو سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے ۔چیف فنانشل آفیسر نے کہا کہ کے الیکٹرک 114ارب روپے کی سرمایہ کاری مانگ رہی ہے اور اس سرمایہ کاری سے صارفین کے لیے ٹیرف میں 7 پیسے کمی ہو گی۔چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ 114 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے بعد ٹیرف میں کمی کیسے ہو گی ؟ کے الیکٹرک اس حوالے سے اتھارٹی کو مکمل تفصیلات فراہم کرے۔

تازہ ترین