• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی،ارشد خان اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی غیرقانونی قرار

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی میں تعیناتیوں کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےسرکاری ٹی وی میں تعیناتیوں کے خلاف کیس میں سرکاری ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) عامر منظور، چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین اور خاور اظہر کی تعیناتی کو قانونی جبکہ سرکاری ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے سرکاری ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے۔ عدالتی حکم کے مطابق سرکاری ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا اور فیصلے برقرار رہیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین