• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں،اہل خانہ کو یرغمال بناکر دوڑ کی نقدی ، زیوات چھین لئے گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کےشہری پانچ کاروں اور ایک موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈکیتی کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی اڑا لی گئی ۔ تھا نہ ترنول کے علا قے جی پندرہ فور میں ریاض احمد کے گھر سے 4مسلح افراد مدعی کی فیملی کو یر غمال بنا کر ایک کروڑ کے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھا نہ رمنا کے علا قے جی الیون فورمیں چار مسلح افراد حا رث انجم کے اہلخا نہ کویر غمال بنا کر60لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر چلتے بنے،ڈاکوبیرون ملک سے آئی ہوئی مدعی مقدمہ کی ہمشیرہ سے 30لاکھ روپے مالیت کے 27 تو لے سونے کے زیورات 1500 بر طا نوی ڈالر اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈاکو اسی گلی میں ساتھ والے گھر جوکراچی میں تعینات ڈی آئی جی ٹریننگ آفتاب نا صر کا ہے میں بھی گئے،تا ہم رمنا پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی تک آفتاب نا صر یا ان کے گھر ما مور پولیس کانسٹیبل کی طرف سے کوئی درخواست نہیں ملی۔ تھا نہ شمس کالونی نےکار چوری،تھا نہ تر نول نے گھرمیں داخل ہوکر خاتون پر تشدد کرتے ہو ئے نقدی اور زیورات مالیت 8 لاکھ 75 ہزار روپے لوٹنے،تھا نہ گو لڑہ نے موبائل کارڈز اور نقدی مالیتی 8 لاکھ چھیننے، تھا نہ کرا چی کمپنی نے کار چوری، تھا نہ گو لڑہ نے کار چوری ،تھا نہ رمنا نے کاراور موٹر سائیکل چوری،تھا نہ کراچی کمپنی نے کارخوردبر د کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنرہو گئے۔
تازہ ترین