• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلہ منڈی مسائل کا شکار، کیچڑ، کھلے مین ہول

ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی ملتان مسائل کا گڑھ بن گئی تمام سڑکوں پر کیچڑ موجود صفائی کا نام و نشان نہیں جبکہ کھلے مین ہول موت کے کنویں بن چکے ہیں غلہ منڈی عرصہ دراز سے مسائل کا شکار نظر آتی ہے جہاں پر کیچڑ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں سڑکوں پر گزرنا بھی محال ہے، مین ہول کھلے ہیں جس کی وجہ سے ایک خاتون گرکر شدید زخمی ہو گئی، سماجی حلقوں دکانداروں آڑھتیوں نے غلہ منڈی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین