• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں سے میپکو کے واجبات وصول کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے واجب الادارقوم وصول کی جائیں ۔ فیلڈ افسران واجبات وصول کرنے کے لئے نادہندہ اداروں کے سربراہان سے رابطہ کریں اور رواں ماہ کے آخر تک مکمل واجبات/بقایاجات وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے جائیں، ہر آپریشن سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر ٹاپ 100رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کی فہرستیں تیارکرکے آپریشن کئے جائیں اور اسکی رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔
تازہ ترین