• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کے وزیراعظم فائز سراج نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لیبیا کے وزیراعظم فائز سراج نے سرکاری ٹیلی وژن پر ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے آخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں بحران کے فریقین کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا خیر مقدم کیا،اس کا مقصد پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے اجرا سے قبل اداروں کو یکجا کرنا ہے۔

سراج نے مذاکراتی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ نئی اتھارٹی تشکیل دینے میں جلدی کرے، تا کہ اقتدار کی پُرامن اور آسان منتقلی اور ملک کو بحران سے باہر لانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

فائز سراج نے مزید کہا کہ وہ نئے وزیر اعظم کو اقتدار حوالے کرنے تک اقتدار میں رہیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی کمیٹی اکتوبر کے اختتام سے قبل اپنا مشن پورا کر لے گی۔

تازہ ترین