• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی قانون سازی مکمل کر لی، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف( فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی مکمل کر لی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ فروری سے ستمبر کے درمیان پارلیمنٹ نے 13 بلوں کے ذریعے 10 ترمیمی ایکٹ پاس کیے، ان اقدامات سے عالمی مالیاتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری، ترسیلات زر کے ساتھ عالمی برادری کا تعاون بڑھے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے اپنے ادوار میں منی لانڈرنگ کر کے پاکستان کو گرے لسٹ تک پہنچایا۔

تازہ ترین