آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی، 170پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،50.35فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،لیکن سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مارکیٹ ٹریڈنگ کا آغاز منفی ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی ، اور کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے42504.76 پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس 102.45پوائنٹس کے اضافے سے18046.26 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سے30167.01 پوائنٹس پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ 93 لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب 45 ارب 41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی ۔ جمعہ کو مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے

پاکستان کے بھائو میں112.32روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 6993.33روپے ہو گئی اسی طرح30.36روپے کے اضافے سفائر فائبر کے حصص کی قیمت706.37روپے ہو گئی جبکہ پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت 510روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو 30روپے کی کمی سے 1700روپے پر آ گئی ۔کاروباری حجم کے لحاظ سے پاک بلک انٹر نیشنل ، یونٹی فوڈ ،فوجی فوڈ ، کے الیکٹرک اور کوٹ ادو پاور سر فہرست رہے۔

بزنس سے مزید