• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کراچی آرگنائزیشن کمیٹی کا اجلاس، تنظیم سازی کا جائزہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی آرگنائزیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر وقار مہدی کی زیرصدارت پیپلز سیکریٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں تاج حیدر، راشدحسین ربانی، سعید غنی، نجمی عالم، لعل بخش بھٹو، ساجد جوکھیو، خالد لطيف، غلام محمد سموں کے علاوہ ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی. اجلاس میں یوسی اور وارڈز کی تنظیم سازی کے عمل کا جائزہ لیا گیا. تمام اضلاع میں یوسی اور وارڈز کے عہدوں کے خواہشمند امیدواروں کے درخواست فارم ضلعی تنظیموں نے کمیٹی کو جمع کرائے. کراچی کی یوسیز اور وارڈز کے کل 14280عہدوں کے لئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں. جن کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرویو کا سلسلہ اضلاع کی سطح پر شروع کیا جائے گا. پہلے مرحلے میں ملیر، ویسٹ اور سائوتھ کے اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ سینٹرل اور کورنگی کے اضلاع کے انٹرویو کیے جائیں گے . اس ضمن میں ہر ضلع کے لئے انٹرویو کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ اضلاع کی تنظیم کے صلاح مشورے سے سٹی ایریاز کی سطح پر انٹرویوز کے شیڈول طے کرے گی اور فوری طور پر انٹرویوز کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین