• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی JIT کیخلاف درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

لاہور (خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت فل بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سےغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے ارکان کی عدم دستیابی پر کاز لسٹ منسوخ کردی گئی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون مقدمے میں ملوث پولیس اہلکاروں نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا ہےکہ ایک واقعہ کی بار بار جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین