• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے‘ ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(اے پی پی) ترجمان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کے حوالہ سے اسپیکر قومی اسمبلی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر نے آئین اور قواعد کے تحت مکمل غیر جانبداری سے ایوان کی کارروائی چلائی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اخبارات میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے 16 ستمبر کو ہونے والے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں اسپیکر قومی اسمبلی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔
تازہ ترین