• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی سرکاری ویب سائٹ،افتخار شلوانی تاحال کمشنر

کراچی(رفیق بشیر) سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر غلط انفار میشن دی گئی ہے سابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کوحکومت سندھ نے کے ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے، لیکن تاحال افتخار شلوانی کو ویب سائٹ پر کمشنر کراچی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سہیل راچپوت کو کمشنر کراچی مقرر کیا جاچکا ہے ، اس فیصلے کو دس روز سے زیادہ ہوچکا لیکن سندھ حکومت کی آفیشنل ویب سائٹ پر تاحال کمشنر افتخار شلوانی لکھا ہوا ، حکومت سندھ نے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے پورا محکمہ قائم کررکھا ہے لیکن ویب سائٹ پھر بھی اپ ڈیٹ نہیں ہوتی ، کئی افسران کے تبادلے ہوچکے ہیں ، ان کو بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین