• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں مشاہد اللہ اور میاں عتیق کی جھڑپ

سینیٹ میں مشاہد اللہ اور میاں عتیق کی جھڑپ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘این این آئی) سینیٹ میں مشاہداللہ خان اور سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان شدید جھڑپ اور نازیبا الفاظ کا استعمال اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔مشاہد اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی نے مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی۔ عتیق شیخ نے کہاکہ اس کو باہر نکالو۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ تم 260آدمیوں کے قاتل ہو۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ کچھ لوگوں کا زبان پر اور کچھ لوگوں کا بلڈ پریشر پر کنٹرول نہیں۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ باہر نکلو تم سے نمٹ لیتا ہوں۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ جہاں کہو آجاتا ہوں میں نے بڑے بڑے بدمعاش دیکھے ہیں۔سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمے داری مشاہداللہ پر ہوگی۔ دوسری طرف وزارت سمندر پار پاکستانیز کی طرف سے سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا گیاکورونا وائرس کے باعث 41 ہزار 618 پاکستانی مزدوروں کو نوکری سے نکالا گیا جبکہ 25 ہزار 406 پاکستانی رخصت لے کر ملک واپس آ چکے ہیں۔

تازہ ترین