• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پرنسپل روڈ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈ ی اے کا آئی جے پی روڈ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔آپریشن کے دران آئی جے پی روڈ کے اطراف فیض آباد، ڈبل روڈ، پنڈورہ چونگی، نیو کٹاریاں، خیابان سر سید، منڈی موڑ اور ڈھوک نجوکے علاقوں سے سڑک کے کنارے قائم کی گئیں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ اب تک 32کھوکھے، 50شیڈز، 6تعمیراتی سامان فروخت کرنے کے ڈپو، جانور فروخت کرنے کے9 پوائنٹس، 10 مستقل سٹالز، 3کمرے، 2باؤنڈری والز، 2ٹائر شاپس، 8 باڑیں جبکہ کئی کاؤنٹرز، سائن بورڈز، بل بورڈز سمیت دیگر تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ دریں اثناء بھارہ کہو کے علاقے میں 3کمرے، 3واش رومز، کچن اور گیراج، سید پور کے علاقے میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ 4باؤنڈری والز، 2 واش رومز، 4 کمرے، کھنہ پل کے علاقے میں 5دکانیں اور 3شیڈز جبکہ آرچرڈ سکیم میں سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ باؤنڈری وال کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشنز کے دوران سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا ۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن E-11میں رہائشی گھروں کے تجارتی استعمال پر چار عمارات کو سر بمہر بھی کر دیا گیا۔
تازہ ترین