• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی منظوری قبول نہیں،سپریم کونسل وائی ڈی اے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی تحلیل اور پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) بل کی منظوری ملک کے میڈیکل/ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے سیاہ ترین دن ہے، حکومت نے سراسر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند لوگوں کو مسلط کرنے کیلئے جوائنٹ سیشن میں پاکستان میڈیکل کمیشن بل منظور کیا جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جہاں دنیا بھر میں لائسنسنگ اتھارٹیز اور ریگولیٹری باڈیز باقاعدہ طور پر منتخب شدہ افراد پر مشتمل ہوتی ہیں وہاں پاکستان میں محض پرائیویٹ مافیاز کو سپورٹ کرنے کیلئے شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کو تبائی کے دہانے پر پہنچانے کا آغاز کرلیا گیا ہے،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں انتخابات کروا کر تمام صوبوں کے پروفیشنلز کو نمائندگی دینے کی بجائے حکومت نے من پسند لوگوں کو شعبہ میڈیکل/ڈینٹل پر تھونپنے کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی منظوری دی ہے،چیئرمین نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کو تبائی سے بچانے کیلئے ملک بھر سے منتخب نمائندوں نے اپنا حق ادا نہیں کیا، چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اس اقدام سے واضع ہوگیا ہے کہ پرائیویٹ مافیاز کیلئے راہ ہموار کرنے اور ملک میں شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کوتباہی سے دوچارکرنے کےلیے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ 
تازہ ترین