• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق چیمہ جیسے افسر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قبائلی عمائدین

کوئٹہ(پ ر) نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فيض الله خان نورزئی نے سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان عبدالرزاق چیمہ کے اعزاز میں الوداعی ضیافت کا اہتمام کیاجس میں حال ہی میں تعینات ہونے والے کوئٹہ زون کے ڈی آئی جی محمد اظہر اکرم دوست علی بلوچ مرکزی جمعیت اہل حديث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم اہل حدیث یوتھ فورس بلوچستان کے صدر نجیب اللہ عابد ودیگر سیاسی مذہبی قبائلی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر حاجی فیض اللہ خان نے سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کو بلوچستان کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر اہل بلوچستان کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے مسلسل سات سال ایک اعلی عہدے پر رہنے کاسبب بلوچستان کے تمام قبائل اور برادریوں کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا اور انسان دوستی تھی وہ ایک نڈر اور اپنے پیشہ سے محبت کرنے والے اور دن رات ملک وقوم کی خدمت میں صرف کرنے والی شخصیت ہیں ، اس موقع پر مولانا عصمت اللہ سالم نے بھی عبدالرزاق چیمہ کو اپنی اور مرکزی جمعیت اہل حديث کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق چیمہ جیسے آفیسر مدتوں بعد پیداہوتے ہیں دین و مذہب کے ساتھ انکا دلی لگائو ہے اور علماءکرام کا انہوںنے ہمیشہ احترام کيااور ہر معاملے میں آن بورڈ رکھا ،تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ علی حيدر خان نورزئی نے مہمانوں کو قالین کاتحفہ پیش کیا۔
تازہ ترین