• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی راج کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے‘ثمرہارون بلور

پشاور(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ پشاور کی تاریخی راج کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے اور حکومت کو بار بار یاددہانی کے باوجود محکمہ ثقافت، آرکیالوجی کوئی اقدام نہیں اٹھارہی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ، کہ اس کیلئے فنڈز بھی مختص کردی گئی، جھوٹ پر مبنی ہے۔حویلی اب بھی ایک نجی ملکیت ہے، عوامی نیشنل پارٹی اس ثقافتی اثاثے کو محفوظ رکھنے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہے۔صوبائی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں وزیرقانون نے دعویٰ کیا کہ اس کیلئے فنڈ بھی مختص کردی گئی ہے۔ایک نجی ملکیت کیلئے کس طرح حکومت فنڈ مختص کررہی ہے؟ پہلے اس مالک سے اس حویلی کو خرید تو لے۔ انہوں نے کہا کہ حویلی کے مالک کو ڈائریکٹر آرکیالوجی پر اعتماد نہیں کیونکہ بار بار رابطے کے باوجود ڈائریکٹر صاحب نے کچھ نہیں کیا۔حویلی کی صورتحال گرنے کے قریب ہے، اس قیمتی ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا۔
تازہ ترین