• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں میں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی ‘ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل درجہ چہارم ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میںقواعدو ضوابط کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے پرضلعی افسر تعلیمات پشاور عرفان علی کیخلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور جنرل سیکرٹری قاسم جان کر رہے تھے۔مظاہرین نے کینٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی افسر تعلیمات عرفان علی نے درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں میں مبینہ طور پراقربا پروری کرتے ہوئے من پسند افراد کی بھرتیاں کی ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں میں فوت شدہ ملازمین ،میڈیکلی ان فٹ ملازمین ،ریٹائرڈ اور معزور اور اقلیتی افراد کے کوٹے کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائیگا۔انہوںنے ضلعی افسر تعلیم عرفان علی کی ضلع بدری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو 24ستمبر کو ڈی ای او افس کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا ۔
تازہ ترین