• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں CNG اسٹیشن مزید 24 گھنٹے کیلئے بند

سوئی سدرن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بعد آج صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی بند اسٹیشن مزید 24 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف علاقوں سی ویو، صدر کے کئی علاقوں، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل تر بنا دیا ہے۔

ہوٹلز بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین