کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعدایس ایس جی سی نے جمعے سے اتوار تک سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سوئی سدرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کی گئی ہےاس لیے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق جمعے کو صبح 8 بجے سے اتوار صبح 8 بجے تک سی این جی بند رہےگی۔ جبکہ سوئی سدرن گیس نے اعلان کیا ہے کہ اتوار صبح 8 بجے سے صنعتوں کو 24 گھنٹے گیس نہیں ملے گی۔