وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان جلد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی بدولت پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن پر کسی کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خان نہ خود کرپٹ ہیں اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ذمے دار ایٹمی ملک ہے جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔