• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مئی کے بعد سب سے زیادہ یومیہ کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 422 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں گزشتہ روز بھی کورونا کے 4 ہزار 322 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ اور اموات کی تعداد 41 ہزار 759 ہے۔

ادھر مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر برطانیہ میں آنے والی ہے۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لندن میں نئے سال کی آمد پر ہونے والا آتش بازی کا مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین