آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، خرم شیرزمان

کراچی(اسٹاف رپو ر ٹر)،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زما ن نے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں حد سے تجاوز کر گئی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم ریٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے،اسٹریٹ کرائمز کے دوران اکثر شہری مزاحمت پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،حال ہی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، انصاف ہائوس سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں،کراچی کے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید