• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا

وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا  


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اورسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔ہفتے کو ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہو جاؤں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کر لیتے ہیں۔ میں ان لوگوں کو جواب نہ دوں جن کا رویہ اچھا نہیں مجھے نظر انداز کرنے کے لئےکہا جاتا ہے آج کے بعد ایسا ہی کروں گا سب صحت مند رہنے کے لئے ایکسر سائز کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں ان لوگوں کے لئیے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں کچھ لوگو ں نے سوئمنگ پول پر بغیر شرٹ کے آنے پر تنقید کی ہے۔وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پائین غلطی ہو گئی آئندہ تھری پیس سوٹپہن کر آوں گا۔ اگر وہ بھی پسند نہیں گھگرا پہن لوں گا بولنے اور لگھنے سے پہلے سوچنا کچھ نہیں یہ کلاسیک ہے۔

تازہ ترین