• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان اولمپکس، ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا پرسن کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاپانی نے آئندہ سال ہونے والے اولمپکس گیمز کے دوران ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا پرسن کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ اقدام کورونا وائرس کی وجہ سے کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں اس وبا ءسے محفوظ رکھنا ہے، جاپانی اولمپکس کمیٹی اور گیمز کے منتظمین کے مطابق اولمپکس مقابلوں میں شر کت کے لئےآنے والے غیر ملکی اسپورٹس دستےکا جاپان آمد پر کورونا ٹیسٹ ہوگا جبکہ اپنے وطن سے روانگی سے 72گھنٹے قبل بھی انہیں اس کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، کھلاڑیوں کی جاپان میں نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی جائے گی، بہت زیادہ گھومنے پھرنے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ رواں سال ہونے والے2020اولمپکس گیمز کورونا کی وجہ سے آئندہ سال جولائی تک آگے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین