• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کہتی ہے عمران خان معاہدہ کرلیں تو مخالفت ختم کردیں گے، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک ختم کرنے کے لیے عمران خان سے معاہدہ کرنےکی شرط رکھ دی ۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی شرط میں کہا کہ اگر عمران خان معاہدہ کرلیں تو حکومت مخالف تحریک ختم کر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق العزیزیہ،چودھری شوگر ملز،ایون فیلڈ کے کیسز ختم ہونے تھے،سرے محل اور دیگر کیسز بھی ختم ہونے تھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ڈرافٹ کی کاپی موجود ہے،عمران خان نے معاہدہ کرنےسے انکار کر دیا تھا۔

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی گھبراہٹ سے پاکستان کے لیے بڑی علامتیں عیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے فاریکس ذخائر میں اضافہ ہوا، عالمی سطح پر کراچی اسٹاک ایکسچینج دوسرے نمبر پر آگئی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ موڈیز کی درجہ بندی میں اپ گریڈ اور برآمدات میں اضافہ ہوا، فیٹف قانون سازی میں کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حکمت عملی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی 78 فیصد کمی ہوئی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور حکمت عملی کی تعریف کی۔

تازہ ترین