• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت اور قومی سلامتی اداروں کا گلگت الیکشن سے فوج کو دور رکھنے کا مشورہ


سیاسی قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں نے گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے فوج کو دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن پر سیاسی قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی، جس میں فوج کو اس انتخابی عمل سے دور رکھنے مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج امن و امان کے لیے فرائض ادا کرتی رہے گی لیکن فوج کو انتخابی عمل، پولنگ اور بیلٹ سے دور رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سر انجام دے گی۔

شیخ رشید نے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہوں گے، مقتدر حلقوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں کسی کام میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس بارے میں وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں ملک کی سلامتی اور جمہوریت عزیز ہے، گلگت بلتستان میں بھی حکومت منتخب ہو کر آئے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تازہ ترین